بیجنگ: (یواین پی) چین نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے بحران میں مبتلا بھارت کو مدد کی پیشکش ہے۔بھارت میں چین کے سفیر سن ویڈانگ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ وزیراعظم نریندرا مودی کو پیغام میں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔پیغام کے مطابق چینی صدر کا کہنا ہے کہ کورونا کو دنیا استحکام اور تعاون کی بدولت ہی شکست دے سکتی ہے۔ چین وبا سے لڑنے کے لیے انڈیا سےتعاون مستحکم کرنے کے لیے، سپورٹ اورمدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مجھے یقین ہے کہبھارتی حکومت کی لیڈر شپ میں بھارتی عوام کورونا پر یقیناً قابو پا لے گی۔شی جنگ پنگ کا کہنا تھا کہ انسانیت ایک کمیونٹی ہے جس کا مستقبل مشترکہ ہے، تمام ممالک مل کر اس وباء کو شکست دے سکتے ہیں۔ چینی حکومت بھارت کی تمام مدد کرنے کے لیے تیار ہے،مزید برآں جاپان نے بھی کہا ہے کہ وہ انڈیا کو آکسیجن جنیریٹرز اور وینٹیلیٹر فراہم کرے گا۔