نواب شاہ میں بیٹیوں کی جان بچانے کیلئے ماں نے اپنی جان قربان کر دی

Published on May 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments


ٹرین کی پٹڑی پر کھیلتی 2 بچیوں کو بچاتے ہوئے ماں ٹرین کی زد میں آ کر جا ں بحق، ذرائع
نواب شاہ(یواین پی) نواب شاہ میں بیٹیوں کی جان بچانے کیلئے ماں نے اپنی جان قربان کر دی، ٹرین کی پٹڑی پر کھیلتی 2 بچیوں کو بچاتے ہوئے ماں ٹرین کی زد میں آ کر جا ں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین کی پٹری پر کھیلتی بچیوں کو بچانے کے لیے ماں نے اپنی جان قربان کر دی۔ پولیس کے مطابق نواب شاہ میں ٹرین کی پٹڑی پر کھیلتی 2 بچیوں کو بچاتے ہوئے ماں ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہوگئیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعے میں دونوں بچیاں زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم زخموں کی شدید ہونے کی وجہ سے بچیوں کو چند دن اسپتال میں رکھ کر علاج کیا جائے گا۔ جائے وقوعہ پر موجود افراد کا کہنا کہ ٹرین کی پٹری پر بچوں کا کھیلنا معمول بن گیا ہے، جبکہ پولیس حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے، جس وجہ سے آئے روز چھوٹے موٹے واقعے پیش آتے رہتے ہیں۔ لیکن حالیہ واقع علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy