پشاور (یواین پی) ڈیڈیک چیئر مین رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے کوہاٹ کے ایک وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے پشاور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئر مین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی بھی موجود تھے۔ ضیاء اللہ بنگش نے وزیر اعلیٰ کو ضلع کوہاٹ میں جاری مختلف منصوبوں کے بابت آگاہ کیا۔ملاقات میں لیاقت میموریل ہسپتال کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کیلئے طریقہ کار پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ضلع کوہاٹ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، ایم آر آئی، سی ٹی سکین اور دیگر طبی آلات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا۔ضلع کوہاٹ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے، گمبٹ تحصیل کیلئے فنڈزفراہمی اور جرما کی زمینوں شاہ پور، گنڈیالی اور بہزادی چکر کوٹ سمیت مختلف علاقوں کیلئے فوری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے یقین دلایا کہ عید الفطر کے بعد ان تمام منصوبوں کیلئے فنڈز فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے توغ بالا میں 220کے وی اے گرڈ کی زمین کے حصول کیلئے ایس ایم بی آر سے کہا کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ گرڈ کی تعمیر کیلئے منصوبے کا آغاز کیا جا سکے۔