ریاض(یواین پی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دیرینہ دوست ملک سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سرکاری دورہ کے دوران سعودی عرب کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب روانہ ہونگے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گےاپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم پاکستان ملک وقوم اور امت مسلمہ کے لئے خسوصی دعائیں کریں گے۔