نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے کیلئے اہم ترین شخصیت کو ذمہ داری سونپ دی گئی

Published on May 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے کیلئے اہم ترین شخصیت کو ذمہ داری سونپ دی گئی، قائد ن لیگ وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل بھی ہو جائیں گے، ن لیگ سے تمام معاملات طے پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے کے لیے اہم شخصیت کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔اس شخصیت نے نواز شریف کو کہا ہے کہ میں آپ کو کلیئر کروا دوں گا اور آپ پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں گے۔ عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں مزید انکشاف کیا کہ فیور دینے والے اور فیور لینے والی دونوں پارٹیوں میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اُس اہم شخصیت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے بھائی شہباز شریف اور تمہارا ایجنڈا الگ ہے، اس شخصیت نے نواز شریف کو بتایا کہ اب اگر دوبارہ الیکشن ہوئے تو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پارٹی کے عہدوں پر گرفت مضبوط ہو جائے گی۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانے کے لیے باقاعدہ سازش شروع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف گزشتہ کئی برسوں سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں، جہاں رہتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تقاریر کیں۔نواز شریف حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے آئے ہیں ، تاہم اُن کو سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دیے جانے کے بعد وہ اب وزیراعظم نہیں بن سکتے۔البتہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کے بقول ایک اہم ترین شخصیت نے نواز شریف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ میں آپ کو کلیئر کروا دوں گا ، آپ آئندہ الیکشن پاکستان آ کر لڑیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog