وزیراعظم آج سے سعودی عرب کا 3روزہ سرکاری دورہ شروع کرینگے

Published on May 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان آج جمعہ سے تین روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب جائیں گے۔ وہ یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا ایک وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی کارکنوں کے لئے روزگار کے مواقع اور سعودی عرب میں پاکستانی برادری کی فلاح وبہبود سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر مشاورت کریں گے۔دونوں فریقین باہمی مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران کئی دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes