سیالکوٹ میں غصہ کیا تو اب سستے بازاروں میں حالات بہتر ہیں،عثمان بزدار

Published on May 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں غصہ کیا تو اب سستے بازاروں میں حالات بہتر ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے راولپنڈی میں رمضان بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سستے بازاروں میں حالات بہتر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ رمضان بازار عید بازار میں بدل دیئے جائیں گے اور سستے عید بازاروں کا وقت بڑھایا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ سیاست دانوں کے ڈیروں پر کوئی عید مِلن پارٹی نہیں ہوگی۔عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو پاکستان کی گرمی ستارہی ہے،انہیں لندن کے محلوں میں جانے کا دل چاہ رہا ہے۔واضح رہے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پرعمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، رمضان بازارعید بازار میں بدلیں گے۔ عید بازاروں کے اوقات کار بڑھانے کے بارے میں بھی سوچا جارہا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےشہریوں کےتحفظ کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں، چینی پرسبسڈی دینے کے باوجود ہمیں گالیاں دی جارہی ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے سبسڈی دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes