لاہور (یواین پی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کی تیاریاں جاری ہیں، کنسائینو ویکسین کی بڑی کھیپ رواں ماہ کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے پلانٹ میں بڑی مقدار میں کنسائینو ویکسین کی پہلی کھیپ تیار کی جا رہی ہے۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ قومی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پلانٹ گزشتہ ماہ اس مقصد کے لیے قائم کیا گیا تھا، خصوصی تربیت یافتہ ٹیم اس وقت منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے بتایا کہ سخت کوالٹی کنٹرول چیک کے ذریعے قومی انسٹیٹیوف آف ہیلتھ پلانٹ میں تیار کی گئی کنسائنو ویکسین رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہو گی۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔