پشاور (یواین پی) شمالی وزیرستان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے پیدائش سے قبل ہی شوال کا چاند دیکھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔مقامی رویت ہلال کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے لوگوں کی گواہی موصول ہوئی جس کے تحت آج 12 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔شمالی وزیرستان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اس اعلان پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ چاند کی پیدائش سے قبل ہی چاند دیکھ لیا جائے۔جبکہ 11 مئی کو سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی بھی ملک میں شوال کا چاند نہیں آیا۔