اسلام آباد: (یواین پی) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت متعدد معصوم فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، مسجد اقصٰی میں اورباہرحملوں کے بعد ماہ مقدس میں یہ ایک اورقابل مذمت اقدام ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی حملے انسانی حقوق وعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ خطے میں امن کےلیے آزاد،خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔