نئے پاکستان میں غریب اور نادار خوشحال زندگی گزاریں گے اعجاز عالم آگسٹین

Published on May 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ مصیبت زدہ اور دکھی لوگوں کو ایک آرام دہ اور بہتر زندگی کی طرف لانا اصل عید اور حقیقی خوشی ہے معاشرہ کے پسماندہ اور مصیبت زدہ طبقے کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جو انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس کے دور رس نتائج معاشرہ کے ہر فرد کے لئے بہتر ہوں گے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاشرہ کے پسے ہوئے طبقات کی بہتری اور ان کے دکھوں کے مداوہ کے لئے جو جدو جہد کی ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی ہم نیا پاکستان جس میں ہر شخص کو انصاف ملے گا اور ملکی وسائل کے لئے ہر شخص کو فائدہ پہنچے گا کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب غریب اور نادار محروم معیشت لوگ آسودہ اور خوشحال زندگی گزاریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ جیل او کاڑہ کے اسیران میں پنجاب حکومت کی طرف سے عید گفٹ پیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد خان نے جیل میں اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،کھانے ،اسیران کے علاج معالجہ ،اور کھیلوں کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جیل میں اب تک 18قیدیو ں کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا چکی ہے جبکہ 40سال سے زائد عمر کے قیدیوں کا ڈیٹا رجسٹریشن کے لئے محکمہ صحت کو بھجوا دیا گیا ہے اور جلد ہی ان اسیران کو بھی انسداد کرونا ویکسئین لگوائی جائے گی ۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ ہر شخص اپنے دائرہ اختیار میں ذمہ دار ہے اور ہر ذمہ دار شخص کو اپنے فرائض احسن انداز میں ادا کرنا ہے تاکہ وہ دوسرے لوگوں کے لئے بہتری پیدا کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد لوگوں کی زندگیوں اور ان کے کاروبار کو بچانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ پاکستا ن میں معمول کی زندگی کی بحالی کے لئے ضروری ہے کہ ہم ویکسئین کو ہاں اور کرونا کو ناں کہیں انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے مرد و خواتین اسیران میں عید گفٹ پیک بھی تقسیم کئے، اسیران کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات صادر کئے ۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے اعلان کیاکہ وہ قیدی جو مالی وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے وکلاءکی قانونی مدد حاصل نہیں کر سکتے ان کی راہنمائی اور مدد کے لئے وکلاءکمیٹی جلد ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرے گی اور مستحق اسیران کو مفت قانونی امداد فراہم کی جائے گی اور وہ اسیران جو معمولی جرمانوں کی وجہ سے سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کے پاس جرمانوں کی ادائیگی کے لئے رقم نہ ہے ان کی رہائی کے لئے وکلاءکمیٹی ان کے جرمانوں کی ادائیگی بھی خود کرے گی ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد خان نے جیل میں عدم دستیاب سہولیات سے متعلق بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا جن کی جلد فراہمی کے لئے صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے اپنے تعاون کا بھر پور یقین دلایا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme