کراچی(یو این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے تمام مسلمان بھائیوں کو عید مبارک کہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی خوشیوں میں شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو در پیش مشکلات میں ضرور یاد رکھا جائے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر حفاظتی امور کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔