لاہور(یواین پی) عید کے پر مسرت موقع پر شوبز کے ستاروں فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،ایم اے ٹھاکر،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،اداکارہ روز بٹ،اداکارہ راحیلہ آغا،اچھی خان،جرار رضوی، آغا حسن عسکری،پرویز کلیم،اشفاق کاظمی،کمال پاشا،ناصر ادیب،قاسم شاکر،سنگر حنا ملک، علی چوہدری،سنگر مناھل خان،سنگر امیر احمد،علی اصغر،شاعر زکیر احمد بھٹی،اسحاق ڈاراور ارم ملک نے مشترکہ پیغام میں کہا کہ خوشیوں بھرے تہوار میں ہم نادار،مفلس،یتیموں اور مسکینوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل پیرا ہوں کیونکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نہایت خطرناک ہے۔