محمد چوہان کی لاہور میں وراثتی جایئداد پر 3 سال سے لینڈ مافیا سے قبضہ نہ چھڑایا جاسکا

Published on May 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

لاہور(یواین پی)سابق بیوروکریٹ ڈی ایم جی آفیسر چیئرمین پنجاب کواپریٹوز بورڈ اور پرایئوٹائزیشن بورڈ اور نیب میں ڈایئریکٹر رہنے والےنذر محمد چوہان کی لاہور میں وراثتی جایئداد پر 3 سال سے لینڈ مافیا سے قبضہ نہ چھڑایا جاسکا ، مشہور پاکستانی وی لاگر نزر محمد چوہان جو اس وقت امریکہ میں اسائلم پر ہیں نے اتوار کے روز اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے تین سال قبل اورسیز کمیشن پنجاب میں ایک درخواست داخل کی تھی کہ ان کی ظہور آفریدی روڈ پر واقع وراثتی جایئداد پر لینڈ مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے جس کا فوری تدارک کروایا جائے۔ کافی تگ ودو کے بعد اورسیز کمیشن نے بالآخر رواں سال جنوری میں قبضہ گروپ کے خلاف اینٹی کرپشن میں پرچہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔ تاہم اس پر تا حال کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ، جبکہ قانون کی رو سے اورسیز کمیشن پنجاب کے ایکٹ کی شک 15 کے تحت انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ پابند تھا کہ تیس دن کے اندر مافیا کے خلاف پرچہ کاٹتا اورکاروائی کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز کمیشن کی سفارشات کو تین مہینہ سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود اینٹی کرپشن کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان جہاں اورسیز پاکستانیوں سے اتنی محبت کا اظہار کرتے ہیں وہاں ان کی قیمتی جایئدادوں سے قبضہ چھُڑوا نے سے بھی قاصر ہیں انہوں نے چیف منسٹر پنجاب سے سوال کیا کہ اورسیز قانون کی رو سے شک پندرہ کے تحت ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب پر حلم عدولی کرنے کی بنا پر کیا کوئی تادیبی کارروائی کی جائے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کی بیوروکریسی کو قبضہ واگزار کرانے کے لئے متعدد بار درخواست کر چکے ہیں تا ہم ان کے کان پر کوئی جو ں تک نہ رینگی ،یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نزر محمّد چوہان نہ صرف مشہور بلاگر اور وی لاگر ہیں بلکہ سابق ڈی ایم جی آفیسر بھی رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ چیئرمین پنجاب کواپریٹوز بورڈ اور پرایئوٹائزیشن بورڈ اور نیب میں ڈایئریکٹر رہنے کے باوجود ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہےکہ ان کی وراثتی جایئداد پر لینڈ مافیا کا قبضہ فوری چھڑایا جائے تاکہ اورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes