(ن) لیگ کے احمقانہ فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Published on May 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments


غلامانہ سوچ کے حامل (ن) لیگی چیلوں اور کنیزوں کا چیخنا کسی کام نہ آئے گا،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے احمقانہ فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے تو وہیں ملکی وسائل لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ غلامانہ سوچ کے حامل (ن) لیگی چیلوں اور کنیزوں کا چیخنا چنگھاڑنا کسی کام نہ آئے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو ریلیف ہم دیں گے۔ چوری اور لوٹ مار کا حساب آپ دیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ کنیز اول اپنی جھوٹی رام لیلا میں روزانہ ایک نئے شگوفے کا اضافہ کرتی ہیں۔ مہنگائی کی بات کرنے والے عقل سے عاری شاہی چیلے اور کنیزیں عوام کو بتائیں کہ آپ اور آپ کے ڈاکو لیڈر ملک اور صوبے کو سر سے پاؤں تک قرضے میں ڈبو کر گئے۔ (ن) لیگ کے احمقانہ فیصلوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy