بالاکوٹ(یواین پی) سعید خان کو چیف انسپکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی سائیڈ انچارج ناراں تعینات کر دیا گیا،ناراں کی ممتاز سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت یاسر ہارون نے سعید خان کی بطور چیف انسپکٹر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف تجربہ کار،محتنی اور فرض شناس شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے اپنے شعبہ میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں،یاسر ہارون نے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف سعید خان کی تعیناتی سے ناراں کاغان اور بالائی سیاحتی علاقوں کو سیاحت کی مد میں درپیش اہم مسائل حل ہو جائینگے اور ان کی تعیناتی سے مقامی سطح پر عوامی تعاون میں بھی اہم پیش رفت حاصل ہو گی،یاسر ہارون نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی ہے۔