منال اور احسن نے تصاویر سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا ہے
کراچی (یو این پی)اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کے بعد شوبز کی ایک اور خوبصورت جوڑی اداکارہ منال خان اور ان کے قریبی دوست احسن محسن اکرام کی بھی بات پکی ہوگئی۔منال خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اور احسن نے ایک دوسرے کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔ منال خان نے احسن کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہاں کردی ہے۔احسن محسن نے بھی اپنی اور منال خان کی بات پکی ہونے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرائیں اور منال خان سے وعدہ کیا کہ وہ زندگی کی آخری سانس تک ان سے محبت کریں گے۔منال خان اور احسن محسن اکرام کی تصاویر پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ منال خان کے مداحوں نے بھی دونوں کو نئی زندگی کی مبارکباد دی۔واضح رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے بھی اپنی بات پکی ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔