60 فیصد مکمل، بجٹ میں فنڈز رکھنے پر جولائی میں کام شروع ہو جائے گا، ضلعی انتظامیہ
راولپنڈی(یو این پی)زیر تعمیر سورہ ڈیم گزشتہ 3سال سے زیر التواء ہونے کے باعث تخمینہ لاگت 3 ارب 50 کروڑ سے بڑھ کر 5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ضلع راولپنڈی کے داخلی راستہ روات کے قریب ماڑی جبر روڈ سے ملحقہ چک بیلی خان مجاہد گنگال موضع کے ساتھ وسیع اراضی پر زیر تعمیر سورہ ڈیم گزشتہ 3سال سے زیر التواء ہونے کے باعث تخمینہ لاگت 3 ارب 50 کروڑ سے بڑھ کر 5 ارب روپے تک پہنچ گیا۔عام انتخابات سے قبل پنجاب میں نگران حکومت قائم ہونے کے بعد اس ڈیم پر کام روک دیا گیا تھا جو آج تک دوبارہ شروع نہیں کیا جاسکا اس بڑے ڈیم کی 60 فیصد تعمیر مکمل ہو چکی صرف 40 فیصد کام رہ گیا تھا جو ایک سال اکتوبر 2019 میں مکمل ہونا تھا اس ڈیم سے مجاہد گنگال، جاتلی، روات اور مندرہ کی ایک لاکھ ایکڑ سیراب ہونا تھی اور 1500 ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ کیا جانا تھا۔یہ خطہ پوٹھوہار کا انتہائی خوبصورت قدرتی نظاروں کا علاقہ ہے یہاں بڑا تفریحی پارک بھی بنایا جانا تھا تاہم فنڈز کی شدید قلت کی وجہ سے یہ ڈیم رکا ہوا ہے۔