جماعتوں میں گروپ بنتے رہتے ہیں، جہانگیرترین کا مسئلہ کوئی بڑا نہیں، وزیرداخلہ
راولپنڈی (یو این پی)وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گروپ بنتے رہتے ہیں، یہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، جہانگیرترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب تاریخی دورہ تھا جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزیدفروغ ملا، اب پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات اتنے مضبوط ہوگئے جتنے پہلے کبھی پہلے نہ تھے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جماعتوں میں گروپ بنتےرہتےہیں، جہانگیر ترین کا مسئلہ کوئی بڑا نہیں، جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ کابینہ نے کل فلسطین میں امداد بھیجی ہے، جمعہ کو ڈھائی بجے لال حویلی کے باہر فلسطینیوں کے حق میں جلسہ ہوگا، لال حویلی کے باہر کوویڈ کا خیال رکھ کر جلسہ کریں۔