لیاقت کالونی مین روڈ کا کام ادھوا چھوڑ کر ٹھیکے دار رفوچکر

Published on May 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

حیدرآباد (رپورٹ جنید گوندل یو این پی) حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی مین روڈ کا کام ادھوا چھوڑ کر ٹھیکے دار بھاگ گیا، کام شروع کروا کر داد لینے والا ایم این اے بھی منظر سے غائب تفصیلات کے مطابق کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج میں ڈوبی لیاقت کالونی کی مرکزی شاہراہ سخی پیر روڈ کا کام تقریباً چار ماہ قبل شروع کیا گیا تھا جس کے بعد علاقے سےمنتخب رکن قومی اسمبلی کے حق میں علاقے کی عوام کے ذریعے شکرانے کی پوسٹیں تواتر سے سوشل میڈیا پر چلائی گئی تھیں تاہم اب اس روڈ کا کام ایک ماہ سے رُکا ہوا ہے اور ٹھیکے دار کا کوئی اتا پتا نہیں جبکہ دوسری جانب داد وصول کرنے والے ایم این اے صلاح الدین بھی اس پر چُپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔ سڑک کی تعمیر سے قبل اس کے دونوں اطراف آنے والی گلیوں کے داخلی جمپ بھی توڑے گئے تھے جس کا کام بھی ادھورا ہی پڑا ہے ۔ جمپ کی جگہ سیمنٹ تو ڈال دیا گیا پر اس کے دونوں سائیڈز کو ابھی تک ایسے ہی چھوڑا ہوا ہے جس کے باعث گلیوں میں رہنے والی عوام کو موٹر سائیکل اور دیگر سواریاں گلیوں میں لیجانے کیلیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes