لندن ۔۔۔ سبحان تیری قدرت‘ آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ایک ایسی مچھلی پکڑی گئی ہے جس کا منہ انسان کی طرح ہے اور اسکے دانت بھی انسان کی طرح واضح طور پر دیکھائی دیتے ہیں۔ وائلڈ لائف کے ماہرین اس مچھلی پر مختلف تجربات کر رہے ہیں۔ انکا موقف ہے کہ دنیا میں ہر قسم کی مچھلی پائی جاتی ہے مگر انسان کے منہ جیسی پکڑی جانے والی یہ پہلی مچھلی ہے جس کے منہ میں دانت بھی انسان جیسے ہیں ۔