حیدرآباد، پیپلز لیبر ورکرز یونین ٹاون کمیٹی مکلی کی پہلی یونین رجسٹرڈ

Published on May 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی ) پیپلز لیبر ورکرز یونین ٹاو¿ن کمیٹی مکلی کی پہلی یونین رجسٹرڈ، مسعود ستار راجپوت صدر، جمن خشک جنرل سیکریٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار ٹریڈ یونینز آفس حیدرآباد ریجن نگینہ جونیجو کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ جاری کرتے ہوئے ٹھٹھہ کی ٹاون کمیٹی مکلی کی پہلی یونین پیپلز لیبر ورکرز یونین کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے جس کے بعد یونین باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد مقابل یونین نہ ہونے کی صورت میں سی بی اے منتخب ہوگئی ہے۔ یونین کے ہونے والے ریفرنڈم کے تحت مسعود ستار راجپوت صدر جبکہ جمن خشک جنرل سیکریٹری ہیں۔ یونین رجسٹرڈ ہونے کے بعد رجسٹریشن سرٹیفیکٹ لینے کی ایک سادہ تقریب لکیاری ہاو¿س حیدرآباد میں پیپلز لیبر بیورو سندھ کے جنرل سیکریٹری فیاض علی شاہ کے گھر منعقد ہوئی جس میں فیاض علی شاہ نے یونین کے صدر مسعود ستار راجپوت اور جنرل سیکریٹری جمن خشک کو رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ دیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے آفس سیکریٹری نثار احمد راجپوت، پیپلز لیبر بیورو حیدرآباد ڈویزن کے رہنما اکبر میمن و دیگر بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy