میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ایڈمنسٹریٹرحیدرآباد کو اسپتال کے کاموں کے بارے میں بریفنگ کیا
حیدرآباد(یواین پی)ایڈمنسٹریٹرحیدرآباد کیپٹن (ر) الطاف حسین نے حافظ مبارک علی شاہ (تارا چند) اسپتال کا سرپرائز وزٹ کیا اور اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور تاخیر سے آنے والے اسٹاف کو سرزنش کی اور انہیں وقت کی پابندی اوراپنی اٹینڈنس کو یقینی بنانے اسپتال کاموں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام داو¿دپوتہ نے ایڈمنسٹریٹرحیدرآباد کو اسپتال کے روزمرہ کے کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی اور انہیں اسپتا ل کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کرایا،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرحیدرآباد کیپٹن الطاف حسین نے حافظ مبارک علی شاہ تارا چند اسپتال کے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کا انحصار بھی صحت مند معاشرے کے قیام میں ہوتا ہے، بدلتے موسم اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی نے انسانی صحت پر بھی اثرات مرتب کئے ہیں، ذمہ دار لوگ اور ادارے وہی ہوتے ہیں جو اپنے شہر کا ماحول صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں اور آپ جہاں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں وہیں آپ انسانیت کی خدمت کرکے ایک نیک عمل بھی کررہے ہیں اور ہمارے دین میں بھی انسانیت کی خدمت کو افضل عبادت قرار دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ کوویڈ19کے اس دورے میں ملک بھر میں ہیلتھ سے وابستہ افراد فرنٹ لائن پر ہیں لہذا آپ کوویڈ19 ایس او پیز کے ساتھ ساتھ اپنی ویکسی نیشن کو بھی یقینی بنائے۔ انہوں نے سپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام داو¿ د پوتہ اسپتال کو درکار ضروری ادویات اور ایکوئپمنٹس کی فہرست بھی مرتب کرنے کی تاکید کی