اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی فری برتھ رجسٹریشن کا عمل جاری

Published on May 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

 

بالاکوٹ(یواین پی)اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی فری برتھ رجسٹریشن کا عمل جاری؛تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر تحصیل بالاکوٹ میں فری برتھ رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے جو کہ لائق تحسین اقدام ہے تمام والدین کو چاہیے کہ جن بچوں کی رجسٹریشن نہیں ہوئی وہ متعلقہ وی سی سیکر ٹریز سے رابطہ کریں جو ہفتہ اور اتوار کو بھی حکومتی ہدایات کے مطابق رجسٹریشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز تحصیل سپر وائیزر منصف حسین نے مختلف وی سیز کادورہ کیا اور فری برتھ رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں اور موجودہ پراسز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹریز کی محنت اور لگن کو سراہا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes