اداکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

Published on May 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

لاہور(یواین پی)ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں رواں برس جولائی میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ثانیہ شمشاد نے لکھا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ہم نے ایک راز چھپایا ہوا تھا اب وقت آگیا ہے کہ آپ سب کو اس راز کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔انہوں نے لکھا کہ اللہ ہمیشہ ہی ہم پر مہربان رہا ہے اور نوازنے کے مختلف طریقے اپناتا رہا ہے جو ہماری سوچ سے بھی بالاتر رہے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ اس زندگی بدل دینے والے تحفے کیلئے ہم اللہ کے شکرگزار ہیں۔مداحوں کی جانب سے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog