پشاور یونیورسٹی: مختلف شعبہ جات کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

Published on May 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پشاور یونیورسٹی نے ایم اے جرنلزم سمیت مختلف شعبہ جات کے سالانہ امتحان 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ایم اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن پریوئس میں 57 میں سے 28 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، نتیجہ 49 فیصد رہا۔ فائنل میں 60 میں سے 56 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ نتیجہ 93 فیصد رہا۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایم اے اردو پریوئس پرائیویٹ میں 1310 میں سے صرف 208 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، امتحانات کا نتیجہ صرف 17 فیصد رہا۔ایم اے پشتو فائنل ریگولر میں 215 میں سے 135 نے کامیابی حاصل کی اس شعبے کا نتیجہ 65 فیصد رہا۔لائبریری انفارمیشن سائنسز فائنل کا نتیجہ 97 فیصد، جغرافیہ فائنل کا نتیجہ 92 فیصد، پولیٹیکل سائنس ریگولر کا نتیجہ 45 فیصد اور میتھس پریوئس کا نتیجہ 42 فیصد رہا۔ امتحانات نتائج جامعہ پشاور کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy