ن لیگ میں چوہدری نثار کی کوئی جگہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

Published on May 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ میں چوہدری نثار کی کوئی جگہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری نثار مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف سے کوئی رابطہ کریں گے تو پارٹی میں اس متعلق مشاورت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑ کر چلے گئے تھے، ان کا تین سال سے ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے آج سابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے رابطہ کرکے اپنی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لینے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹیریٹ کا چوہدری نثار سے رابطہ ہوا ہے اور انہیں آج پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے بلایا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار آج پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کو حلف کے حوالے سے کلئیرنس جاری کردی۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے چیک کر لیا ہے، چوہدری نثار کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے خلاف پیٹیشنز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔چوہدری نثار کے حلف میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے۔ چوہدری نثار کل حلف اٹھا سکتے ہیں انھیں آگاہ کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题