اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد میں صحافی اسد طور پر نامعلوم افراد کے تشدد کی تحقیقات کے لیے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل نے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر نگرانی تحقیقاتی ٹیم بنادی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں ایس پی صدر زون، ڈی ایس پی تھانہ رمنا شامل ہیں، تحقیقاتی ٹیم میں ڈی ایس پی اسپیشل برانچ اور انچارج انویسٹی گیشن رمنا بھی شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے ملزمان کا پتہ چلانے کے لئے سائنسی اور فارنزک طریقے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو، سیف سٹی کیمروں اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے ذمہ داروں کا جلد تعین کیا جائے۔