ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہوڑ کی زیر صدارت ڈی سی آفس دربار ہال مکلی میں اہم اجلا س

Published on May 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہوڑ کی زیر صدارت ڈجیٹل برتھ رجسٹریشن کمیٹی کا ڈی سی آفس دربار ہال مکلی میں اجلا س منعقد ہوا. اجلاس میں اسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ نظام الدین جتوئی، اسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو سجاد علی ابڑو، اسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری عبدالغفار شیخ، ڈسٹرکٹ مینیجر پراجیکٹ ڈجیٹل برتھ رجسٹریشن ہمیرا علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد بھٹو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، ڈسٹرکٹ انچارج نادرہ (سی آر ایم ایس) پراجیکٹ سید شفقت حسین شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن محمد صدیق پلیجو، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد حسین قریشی، یونیسف کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہوڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن پروجیکٹ حکومت سندھ اور یونیسف کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کا آغاز 2017 میں کیا گیا تھا اس منصوبے کا بنیادی مقصد صوبہ سندھ میں پیدا ہونے والے تمام بچوں کو رجسٹرڈ کرنا ہے تاکہ بعد ازاں بچے کی ویکسی نیشن اورشناختی کارڈ کے اجرا سمیت تمام ضروری اور قانونی امور میں شفافیت برتی جاسکے اور دیگر معاملات زندگی کے حوالے سے پیدا ہونے والے بچے کو کسی بھی مرحلے پر مشکل یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مینیجر پراجیکٹ ڈجیٹل برتھ رجسٹریشن ہمیرا علی نے بتایا کہ ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن منصوبے کا آغاز ابتدائی طور پر ضلع ٹھٹھہ سے کیا گیا تھا جس کے تحت سال 2018 سے لیکر ابتک 99054 بچوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ھے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ضلع ٹھٹہ کے تین سول ہسپتالوں مکلی، ساکرو اور گھارو میں باقاعدہ برتھ رجسٹریشن ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جس کے تحت پیدائش کے فوری بعد ہی بچے اور اس کے والدین کے کوائف متعلقہ یونین کونسل اور نادرا کو بھجوادیے جاتے ہیں جس کی بدولت ایک نہایت ہی اہم قومی فریضہ باآسانی ادا ہوجاتا ہے. اس سارے عمل کی سرکاری فیس محض 200 روپے ہے جس میں جعلسازی یا ہیرا پھیری کا کوئی امکان موجود نہیں۔اس موقع پر اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہوڑ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy