نئی دہلی (یواین پی) سمندری طوفان یاس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان یاس اب ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔سمندری طوفان تاؤتے، محکمہ موسمیات نے دسواں اور آخری الرٹ جاری کردیا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن جنوبی جھاڑکھنڈ اوراطراف کے علاقوں میں موجود ہے۔گزشتہ روز سمندری طوفان کے باعث اڑیسہ کے شہر بھوبھنیشور کا ایئرپورٹ بند کردیا گیا تھا جبکہ کولکتہ ایئرپورٹ پر بھی آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔