بشریٰ بی بی کا پنجاب میں صوفی ازم، سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز بنانے کا فیصلہ

Published on May 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پنجاب میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر جدید تحقیق کے اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم اور ریسرچ سینٹر کا آغاز کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے پنجاب بھر میں صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ مراکز قائم کرنے دلچسپی کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں ریسرچ مراکز قائم کرکے ان ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر جے اسٹور، آکسفورڈ، کیمبرج اور ہارورڈ جیسے جدید تحقیقاتی اور تعلیمی اداروں کی ای لائبریریز سے منسلک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی صوفی ازم اور سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ ریسرچ سینٹرز کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھایا جائےگا، ان ریسرچ سینٹر تک عوام کو ریموٹ رسائی دی جائے گی تاکہ عوام اپنے گھروں میں بیٹھ کر مستفید ہوسکیں ۔اسکالرشپ کی راہنمائی کیلئے ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن رہنمائی مرکز پورٹل بنایا جائے گا۔واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان بھی صوفی ازم کو پروموٹ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ترکش ڈرامہ دیکھنے کی بھی تجویز دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے میری پرزور تجویز ہےکہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ ’’یونس ایمرے‘‘ ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes