اوکاڑہ (یواین پی)حجرہ شاہ مقیم پولیس ان ایکشن 28 اشتہاری ملزمان اور منشیات فروش گرفتار15کلو گرام سے زائد چرس، بھاری تعداد میں اسلحہ او شراب برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم حافظ اطہر رشید کی سربراہی میں پولیس نے مختلف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 28خطرناک مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرنے کے علاوہ منشیات فروشوں سے 15کلوگرام سے زائد چرس 2400لٹر سے زائد شراب اور دو چالو بھٹی برآمد کر لیں۔