جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کی جانب سے گیارہ ممالک سے سفری پابندی ہٹا لی گئی تیس مئی سے گیارہ ممالک کے مسافر سعودی عرب داخل ہوسکیں گے پاکستان سمیت دیگر نو ممالک پر پابندی بدستور جاری رہے گی سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ کہ دو فروری کو بیس ممالک پر لگائے جانے والی سفری پابندی کے بعد گیارہ ممالک کو 30 مئی سے فلائٹ اپریشن شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، امریکہ، فرانس، اٹلی، پرتگال، جاپان، آئر لینڈ، سوئٹزر لینڈ ،انگلینڈ اور جرمنی شامل ہیں ان ممالک کے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ اور دیگر ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا دو فروری کو لگائی گئی سفری پابندی کے پاکستان سمیت دیگر نو ممالک پر سفری پابندی بدستور جاری رہے گی