حیدرآباد (جنید گوندل) ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر بھتہ خوری عروج پرتفصیلات کے مطابق گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی ماہ ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر بھتہ خوری عروج پر پہنچ جاتی ہے حیدرآباد میں سینکڑوں ٹرانسفارمر خراب ہونا معمول بن جاتا ہے جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے راشی افسران اہلکار پیسے بٹورنے میں پیچھے نہیں رہتے. قانون کے مطابق ٹرانسفارمر کی مرمت حیسکو کی ذمہ داری ہے اور صارف سے پیسے لینا قانونی جرم ہے. لیکن یہاں گنگا ہی الٹی بہتی ہے اگر ٹرانسفارمر خراب ہوجائے جب تک حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے کرپٹ اہلکاروں افسران کو بھتہ نہیں دیا جاتا جب تک ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں ہوتا.بھتہ خوری میں کرپٹ اہلکاروں اور افسران کے ساتھ سیاسی کارکنان, عہدیداران, علاقائی اثر و سورخ,, سابق بلدیاتی نمائندگان اور کرپٹ تاجر نمائندے بھی ملوث ہوتے ہیں
کرپٹ اہلکار اور کمیشن ایجنٹ مافیا جان بوجھ کر ناقص مال اور مرمت کراتی ہے تا کہ دوبارہ خراب ہو چندہ جمع کرکے جیب بھری جائے یہی کمیشن ایجنٹ مافیا کرپٹ حیسکو کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر بجلی چوری کراتی ہے اور پیسے جمع کرکے ایک دوسرے کو آدھے آدھے کرتے ہیں. ٹرانسفارمر اگر دھماکہ کر جائے تو چیک کرنے کے بجائے عوام کو بولا جاتا ہے ٹرانسفارمر جل گیا ٹرانسفارمر پورا بنے گا چاہے کوائل ایک جلی ہو یا تینوں.. کئی بار ایسا بھی ہوا ہے اگر بش جل جاتا یے تو کرپٹ ایجنٹ مافیا پورے ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے 50 ہزار سے ایک لاکھ چندہ جمع کرتے ہیں.
ہر سال ٹرانسفارمرز کی مرمت کی آڑ میں حیدرآباد کی عوام سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے بجلی کے ہزاروں روپے ماہانہ بل ادا کرنے کے باوجود ٹرانسفارمر بنوانے کے لئے بھی پیسے ہم سے لینا کہاں کا انصاف ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور ٹرانسفارمر پرائیوٹ کارخانون کے بجائے سرکاری کارخانون میں بنائے جائیں