حیدرآباد (یواین پی)سوشل میڈیا پر ٹنڈوجام کے قریب کسانہ موری کے قریب غیر قانونی ٹیوب ویل کے قیام اور عوامی تفریح گاہ کا انعقاد کرتے ہوئے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں *ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ صاحب* نے فوری نوٹس لیتے ہوئے *ایس ایچ او ٹنڈوجام قربان علی عاقلانی* کو فوری کاروائی کا حکم جاری کردیایس ایچ او ٹنڈوجام قربان علی عاقلانی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ٹنڈوجام کے قریب کسانہ موری کے پاس زرداری برادری کی جانب سے غیر قانونی ٹیوب ویل کے قیام اور اسے عوامی تفریح گاہ بنانے، پیسوں کی وصولی کرتے ہوئے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں ٹیوب ویل کو مکمل خالی کرادیا جبکہ ٹیوب ویل کے انعقاد میں ملوث ملزمان مظفر زرداری، زاہد زرداری اور کامران زرداری اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا