حیدرآباد (ریورٹ. جنید علی گوندل)حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 5 شاہ نجف کالونی کا ٹرانسفارمر 5 دن سے خراب”مرمتی کام تاحال نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق لطیف آباد نمبر کی شاہ نصف کالونی میں گذشتہ 5 روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے جس کا مرمتی کام اتنے روز گزر جانے کے باوجود بھی نہیں ہو ..کم وولٹیج کی وجہ سے شہریوں کا قیمتی سامان بھی جل گیا ہے. بار بار شکایت کے باوجود حیسکو کا عملہ کام کرنے کو تیار نہیں.. اطلاعات کے مطابق ٹرانسفارمر کے بش ٹھک کرنے کے لئے حیسکو کے راشی ملازمین بھاری رقم کا تقاضہ کررہے ہیں حیسکو عملے کے مطابق یہ کام انکے بس کا نہیں ہے ، پرائیویٹ لوگ کام کرینگے ، سوال یہ پیدا ہوتا کہ سرکاری گاڑی پر سرکاری کام پرائیویٹ بندے کس کے کہنے پر کام کررہے ہیں؟؟؟ عوامی شکایات کے مطابق منیر نامی حیسکو ملازم 4000 روپے مانگ رہا ہے ، عوام کا حکومت سندھ ، وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس پاکستان سمیت نیپرا سے اپیل ہے کہ حیسکو کی پیداگری اور جاری ظلم و زیادتی کا نوٹس لیں۔