رواں مالی سال جولائی تا جون مہنگائی کی اوسط شرح 8.83 فیصد ہو گئی

Published on June 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments


لاہور: (یواین پی) ملک میں رواں مالی سال جولائی تا جون مہنگائی کی اوسط شرح 8.83 فیصد ہو گئی ہے، مئی کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.10 فیصد اضافہ ہوا ہے، مہنگائی کی سالانہ شرح 10.87 فیصد رہی ہے۔ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چکن 16.87 فیصد، پھل 10.54 فیصد،گندم کا آٹا 9.75 فیصد، گوشت 4.68 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر انڈے، دالیں، صابن، ادویات بھی مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت شہری علاقوں میں چکن 60 فیصد، انڈے 55 فیصد، گندم 30 فیصد، آٹے کے نرخ 28.54 فیصد بڑھ گئے۔ ایک سال میں مصالحہ جات 26.71 فیصد، گھی 22 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر چینی 21.62 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت 20.62 فیصد بڑھی ہے،ایک سال میں دودھ کی قیمت میں 15.41 فیصد گوشت 14.15 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر چکن 22.56 فیصد، آلو 10.13 فیصد، پھل 7.16 فیصد، گوشت 5.92 فیصد، گندم کا آٹا 4.11 فیصد اور چینی 4.07 فیصد مہنگی ہوئی۔ گزشتہ ماہ کی نسبت ٹماٹر 46.38 فیصد، سبزیاں 27.02 فیصد، انڈے 11.71 ،پیاز 9.08 فیصد سستے ہوئی۔دیہی علاقوں میں ایک سال میں چکن 60.76 فیصد، انڈے 49.73 فیصد، آٹا 26.02 فیصد،چینی 21.67 فیصد، گوشت 18.33فیصد، چاول 11.93 فیصد مہنگے ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ایک سال میں پیاز 34.37 فیصد دال مونگ 18.79فیصد آلو 12.45 فیصد سستے ہوئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题