گلگت بلتستان جانے والوں کیلئے ویکسی نیشن اور پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

Published on June 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گلگت بلتستان جانے والوں کیلئے ویکسی نیشن اور پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا، شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلئے جانے والوں کو ہوائی سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شمالی علاقہ جات کے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔جس کے تحت شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان جانے والوں کیلئے ویکسی نیشن اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔ شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلئے جانے والوں کو ہوائی سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ 30 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔گلگت بلتستان کے مقامی افراد اور سرکاری افسران ٹیسٹ کی شرائط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme