اوکاڑہ یونیورسٹی پاکستان کی 344 جامعات میں 138 نمبر پہ آ گئی

Published on June 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

ویبومیٹریکس رینکنگ نے دنیا بھر کی جامعات میں اوکاڑہ یونیورسٹی کو 14039 نمبر دے دیا
اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق سپین کی ایک با اعتماد رینکنگ ایجنسی ویبو میٹریکس نے اوکاڑہ یونیورسٹی کو پاکستا ن کی 344 جامعات میں 138 جب کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں 14039 نمبر دے دیا ہے۔ اس بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے کوالٹی انحینسمنٹ سیل کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر محمد ارشد کامرانے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی نے پاکستان میں 2015 کے بعد قائم ہونے والی ساری جامعات کو رینکنگ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ویبومیٹریکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایجنسی دنیا بھر کی جامعات کو ان کے مقالہ جات، اساتذہ کی کوالیفیکیشن اور طریقہ تدریس کی بنیاد پہ جانچتی ہے۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اس شاندار کامیابی پہ کوالٹی انحینسمنٹ سیل کی کاوشوں کو سراہااور اساتذہ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنی تحقیق اور تدریس کی کوالٹی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ رینکنگ کو اور اوپر لایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے کم فعال عمر کی ایک یونیورسٹی کا اس طرح رینکنگ میں آنا بہت حوصلہ افزاءبات ہےلیکن سفر ابھی رکا نہیں ، ہمیں تحقیق، کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور سائنسی جدت جیسے شعبوں میں کام کر کے دنیا کی صف اول کی جامعات تک پہنچنا ہے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی حکومت پنجاب کےایکٹ 2016 کے تحت معرض وجود میں آئی۔ ابھی یونیورسٹی میں 17000 طلباء اور 200 اساتذہ درس و تدریس کے عمل میں مشغول ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes