کینیا کے صدر (آج) 4 روزہ دورہ پرترکی پہنچ رہے ہیں

Published on April 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

1
انقرہ ۔۔۔ کینیا کے صدر احرو کینیاتا4 روزہ دورہ پر(آج) پیر کو ترکی پہنچ رہے ہیں۔کینیا کے صدر احرو کینیاتا سات تا دس اپریل ترکی کا سرکاری دوریکریں گے ۔ترکی کے صدر عبداللہ گل نے صدر احرو کو اس دورے کی دعوت دی تھی۔ کینیا کے کسی بھی صدر کا یہ پہلا دورہ ترکی ہوگا۔مہمان صدر کے اعزا زمیں منگل کو سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد ہو گی اس کے بعد وہ استنبول روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ ترک حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔کینیا اور ترک حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا جا ے گا۔کینیا کے صدر کا یہ دورہ 2009 میں صدر عبداللہ گل کے دورے کے جوابی دورے کی حیثیت رکھتا ہے۔اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy