اسلام آباد (یواین پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے لئے نیب پر عزم ہے۔ منی لانڈرنگ، شوگر، آٹا، جعلی اکاؤنٹس کیسز نیب کی اولین ترجیح ہے۔جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب نے 2020 میں 323 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب بزنس کمیونٹی کی ملکی ترقی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب شوگر، آٹا ، منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثوں کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئےکوشاں ہے۔واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔جاوید اقبال نے مزید کہا تھا کہ ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔