بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Published on June 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا گیا، بائیومیٹرک سسٹم کےذریعے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کو ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ احساس کفالت، احساس وسیلہ تعلیم، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام اور احساس نشوونما پروگرام حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے ہیں۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ایک ایکٹ کے تحت قائم ہوا تھا اور یہ آج بھی موجود ہے، اس کا نام تبدیل نہیں کیا گیا۔ عدالت کے حکم پر شخصیات کی تصاویر اس پروگرام سے ہٹائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ 50 اضلاع سے بڑھا کر 150 اضلاع تک پھیلاتے ہوئے اس سے کرپشن کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ آؤٹ سورسنگ ماڈل بھی ہم نے ختم کر دیا ہے کیونکہ اس سےاین جی اوز کو بھاری ٹھیکے دیئے جاتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی آپریشنل لاگت بھی 8 فیصدسے کم کر کے 3 فیصد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر ڈیبٹ کارڈ کی جگہ نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سے بائیو میٹرک کے ذریعے امداد ملے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy