بمبئی بیکری کے نام سے کیک بناکر فروخت کرنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار

Published on June 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی) بمبئی بیکری کے نام سے کیک بناکر فروخت کرنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق بمبئی بیکری جو انتہائی قدیم اور ملک بھر میں مقبولیت کی حامل ہے۔ گزشتہ چند روز قبل بمبئی بیکری کے مالک نے ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ صاحب کو شکایت درج کرائی کہ چند اشخاص بمبئی بیکری کے نام سے جعلی کیک بناکر حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں فروخت کر رہی ہے جنکے خلاف قانونی کاروائی کی درخواست کی گئی ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ صاحب نے شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کینٹ انسپیکٹر اعجاز لاکھو کو فوری کاروائی کا حکم جاری کیا

ایس ایچ او کینٹ انسپیکٹر اعجاز لاکھو نے اے ایس پی کینٹ ایاز حسین کی سربراہی میں ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع کردیا جو بالآخر اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے پی ایس او پیٹرول پمپ غریب آباد کینٹ ایریا سے 5 ملزمان بنام نادر، فیروز، سلمان، بلال اور عبدالمعیز کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے 600 جعلی بمبئی بیکری کے نام کے کیک بوکس، 180 پلاسٹک شاپنگ بیگ، بمبئی بیکری کی جعلی اسٹیمپ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیاگرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ گزشتہ چند عرصہ سے بمبئی بیکری کے نام سے کیک بناکر حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں اچھے داموں میں فروخت کر رہے ہیں گرفتار ملزم کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا

 

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme