پاکستان اس وقت شدید موسمی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے؛ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی

Published on June 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے ضلع اوکاڑ ہ میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ڈسٹر کٹ کمپلیکس میں ہونے والی آگاہی واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید موسمی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے گرین ہاو¿س گیسسز کے اخراج اور درختوں کی کمی کی وجہ سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ انسانی صحت اور زندگی کی بقاءکے لئے خطر ناک ہے ہمیں ایک بہتر پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے درخت لگانے ان کی حفاظت کے ذریعے موسمی تغیرات کا مقابلہ کرناہے آج کے ماحول دوست اقدامات آئندہ نسلوں کے لئے زندگی کی نوید ثابت ہو ںگے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے شرکائے تقریب پر زور دیا کہ وہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت کی شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں اپنے بچوں اور اپنے والدین کے نام کے پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کریں درخت لگانا جہاں وقت کی ضرورت ہے وہیں پر یہ صدقہ جاریہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قومی نوعیت کے اس کام کو پوری دل جمعی سے کریں ۔بعد ازاں انہوں نے عالمی یوم ماحولیات کے حوالہ سے ڈی سی آفس کے لان میں پودا بھی لگایا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes