ایبٹ آباد(یو این پی)انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس سید کلیم امام نے کہا ہے کہ موٹر ویز حادثات پر قابو پانے کےلئے عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے سہولیات فراہم کی جارہی ہے،حادثات کو کم کرنے کے لئے موٹر وے پولیس کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئے روڈ سیفٹی سیمینارز کا سلسلہ بھی شروع کر رکھاہے،سکولز ،کالجز ،مدارس روڈ سیفٹی آگاہی کا اہم زریعہ ہیں،ہزارہ ایکسپریس وے پر پٹرول پمپس،موبائل ورکشاپ ،ریسٹ ایریا کے قیام کے لئے نیشنل ہائی وے سے مل کر فراہمی کی کوشش جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد کے دورے پر ریجنل ہیڈکواٹر میں پٹرولنگ افسران اور میڈیا کو بریفنگ میں کیا ،اس موقع پر اشفاق احمد خان ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز ،نزاکت بنگش ایس ایس پی ہزارہ ریجن ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہزارہ ریجن سید ثاقب شاہ بھی موجود تھے،انسپکٹر جنرل موٹر وے سید کلیم امام کا کہنا تھا موٹر وے پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ہمسفر اور مشورہ کے نام سے موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے ،پبلک سروس ویکل مینجمنٹ کے تحت گاڑیوں کا ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت گاڑیوں کے ٹائرز تبدیلی تک کا ریکارڈ ترتیب دیا گیا ہے،جس سے حادثات کی روک تھام اور حادثات کا سراغ لگانے میں بھی معاونت ملی ہے ، اور گھر بیٹھے کسی بھی جگہ کا موسم اور سفری مشکلات سے آگاہی ہو گی ،انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس سید کلیم امام کا کہنا تھا موٹر وے پر ڈرون کیمروں کے زریعے بھی نگرانی کی جاتی ہے،اور موٹر وے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے یونیفارم میں خفیہ کیمرہ بھی لگائے ہیں، تاکہ موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو کسی مسائل کا سامنا نہ ہو ،آئی جی موٹر وے کا کہنا تھا موٹر وے پولیس نے قانون کی عمل داری کروانے کے لئے جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے،مختلف واقعات میں 43 اہلکار وافسران شہید ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، کورونا وائرس کی وباء سے بھی موٹر وے پولیس کے 913متاثر ہوئے جن میں سے 5جاں بحق ہوئے ہیں،آئی جی موٹر وے سید کلیم امام کا کہنا تھا حادثات کی روک تھام اور اس کی وجوہات کے تدارک بھی کرنے کے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کو چائنیز زبان کے کورسسز بھی کروائے جائیں گے اور پولیس کی ویلفیئر کے لئے اہم منصوبے زیر غور ہیں جن میں اہلکاروں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام ،دو لاکھ تک صحت سہولت پروگرام ،بچوں کی تعلیم کے لئے سکالر شپ ،آسان قرضہ جات ،شادیوں میں معاونت بھی دی جائے گی،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موٹر وے پر تعلیم یافتہ طبقہ کار سوار قوانین کی خلاف ورزی اور ٹرک ڈرائیور پابندی کرتے ہیں ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال بھی حادثات کا سبب بن رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کو روکنا موٹر وے پولیس کی اولین زمہ داری ہے اس کے لئے قوانین کی خلاف ورزی پر روزانہ ہزاروں گاڑیوں کے چالان کئے جاتے ہیں،پاکستان میں حادثات کی شرح زیادہ ہونے کی وجوہات روڈ سیفٹی پر عمل درآمد نہ ہونا ہے،تیز رفتاری ،ہیلمٹ کا عدم استعمال ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال بڑی وجوہات ہیں،ملک کے دیگر اداروں کی طرح ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کئے جاتے ہیں،قبل ازیں انہوں نے ہزارہ کے اعلی پولیس افسران ،ریسکیو 1122اور موٹر وے پٹرولنگ افسران کے دربار سے بھی خطاب کیا اور مسائل پر فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔