اداکارندیم چٹا کاطلاق کے بعد بھی سابقہ بیوی سے زبردستی ساتھ رہنے کا مطالبہ

Published on June 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

لاہور (یواین پی)اسٹیج اداکارندیم چٹا کاطلاق کے بعد بھی سابقہ بیوی سے زبردستی ساتھ رہنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکار ندیم چٹا کی سابقہ بیوی صفیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری شادی اسٹیج اداکار ندیم چٹا سے ہوئی بعد ازاں ہم ازدواجی تعلقات برقرار نہ رکھ سکے اور انہوں نے مجھے طلاق دے دی اب میرا سابقہ شوہر مجھے زبردستی اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے اور باربار مجھے مجبور کرتا ہے کہ میرے ساتھ زندگی بسر کریں بحیثیت مسلمان بغیر نکاح کے میں کسی غیر محرم کے ساتھ کیسے رہ سکتی ہوں میرے انکار پرمجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں کبھی متعلقہ یونین کونسل سے اور کبھی ادھر ادر سے،مجھے اور میری فیملی کو جان کا خطرہ ہے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میری فیملی کو تحفظ دیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题