لاہور: والدین متوجہ ہوں، سکولوں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فیکیشن جاری

Published on June 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار کو تبدیل کر دیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صبح لاہور بھر کے سرکاری سکول 7 بجے لگیں گے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے جبکہ نہم ودہم کلاس کو چھٹی بارہ بجے ہوگی۔خٰیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے۔ تاہم گرمی شدت میں شدید اضافے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔محکمہ تعلیم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی ہدایات کی روشنی میں صرف پچاس فیصد بچوں کو مختلف دنوں میں سکول بلانے کا کہا ہے جبکہ ساتھ ساتھ تمام اساتذہ کی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری رکھا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy