فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کو سخت سزا سنا دی گئی

Published on June 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

پیرس(یواین پی) فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے والے شخص کو سخت سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو 2 روز قبل عوامی مقام پر تھپڑ مارنے والے شخص کو عدالت نے سزا سنا دی ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق واقعے کے 2 دن بعد ہی عدالت نے گرفتار کیے گئے شخص کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سزا پانے شخص کیخلاف دوران تحقیقات کئی انکشافات سامنے آئے۔پولیس اور سیکورٹی اداروں نے 2 افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں ایک تھپڑ مارنے والا شخص تھا جب کہ دوسرا مشتبہ شخص واقعے کی ویڈیو بنارہا تھا اور مبینہ طور پر تھپڑ مارنے والے شخص کا ساتھی ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد دونوں افراد کے گھروں کی تلاشی لی جس میں سے ویڈیو بنانے والے 28 سالہ مشتبہ شخص کے گھر سے اسلحہ اور جرمنی کے سابق حکمران ایڈولف ہٹلر کی آپ بیتی میری جدوجہدبرآمد ہوئی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں یہود مخالف نظریات بیان کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں تلوار، خنجر اور ایک رائفل شامل ہے جس کا لائسنس بھی اس کے پاس تھا۔ تھپڑ مارنے والے شخص کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اس کا تعلق مبینہ طور پر دائیں بازو کی قوم پرست جماعت سے ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ڈروم ریجن کے دورے پر تھے جہاں انہیں ایک 43 سالہ شخص نے اس وقت تھپڑ جڑدیا جب وہ میڈیا سے بات چیت کرنے کیلئے آتے ہوئے عوام سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھ رہے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题