کورونا ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک حج کی ادائیگی کی شرط ہے : نائب وزیر حج وزیر صحت

Published on June 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

ریاض (یواین پی/زکیر احمد بھٹی)حج کی درخواستیں اتوار سے وصول کی جائیں گی نائب وزیر حج وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک حج کی ادائیگی کی شرط ہے۔ حج کے ضوابط کی وضاحت کے لئے ریاض میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ محفوظ حج کے لئے کوشش کریں گے۔امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے تاکہ عازمین کورونا وائرس کی نئی شکلوں کا شکار نہ ہوں۔دوسری طرف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’امسال حج و عمرہ کو اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کے فیصلے سے اسلامی ممالک کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ پر حج کی درخواستیں موصول کی جائیں گی۔اس مقصد کے لئے ویب سائٹ پر لنک کا اجرا آج اتوار کو دوپہر ایک بجے کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ’محفوظ حج کے لئے تمام امکانات اور خدشات کا جائزہ لیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题