بالاکوٹ(یواین پی) وادی کاغان کی خاتون سیاستدان محترمہ سیدہ فوزیہ ناہین نے اپنی بیماری سے صحت یابی پر خالق کائنات کا شکر ادا کرتے ہوئے اس دوران ان کی صحت و تندرستی کیلئے دست دعا بلند کرنے والے اپنے عزیز و اقارب،اپنے خیرخواہوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ان کی خیر وعافیت کیلئے دن رات دعائیں کیں،انہوں نے کہا کہ بلاشبہ وہ زندگی کے ایک سخت موڑ اور آزمائش سے دوچار موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہی ہیں،اللہ کریم نے انہیں صرف دعاﺅں ہی کے طفیل نئی زندگی بخشی ہے،سیدہ فوزیہ ناہین کا مزید کہنا تھا کہ ان۔کے ساتھ پیش آنے والا معجزہ صرف دعاﺅں ہی کے طفیل ممکن ہوا ہے،ان کی بیماری کے دوران ہر ایک نے ان کیلئے دست دعا بلند کیے رکھا،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ الحمد اللہ روبہ صحت ہو رہی ہیں اور مکمل شفایابی کے بعدان شائ اللہ اپنے سماجی کاموں کو فرض اولین کے تحت دوبارہ جاری رکھیں گی۔انہوں نے اپنے تمام خیر خواہوں اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مزید دعاﺅں کی بھی درخواست کی۔